مقام
عورتوں کے بارے میں وہ پانچ باتیں جو اکثر مردوں کو یاد ہوتی ہیںإن كيدهمن عظيمعورتوں کی چال بہت خطرناک ہوتی ہےمثنی و ثلاث ورباعدو، تین، چار عورتوں سے نکاح کروالنساء ناقصات عقل و دينعورتیں عقل اور دین کے اعتبار سے ناقص ہوتی ہیںالرجال قوامون على النساءمرد عورتوں پر سربراہ ہیںللذكر مثل حظ الأنثييين(وراثت میں) مرد کے لیے دو عورتوں کے برابر حصہ ہے 0عورتوں کے بارے میں وہ پانچ باتیں جو اکثر مردوں کو یاد نہیں رہتیں
وعاشروهن بالمعروفعورتوں کے ساتھ بھلائی کے ساتھ زندگی گزارواستوصوا بالنساء خيراعورتوں کے بارے میں میری وصیت کا خیال رکھنارفقا بالقوارير(عورتیں شیشے کی طرح ہیں) ان شیشوں کے ساتھ نرمی سے پیش آؤخيركم خيركم لأهله وأنا خيركم لأهليتم میں بہترین وہ شخص ہے جو اپنے اہل خانہ کے لیے بہترین ہو اور میں تم میں اپنے گھر والوں کے لیے سب سے بہتر ہوںما أكرمهن إلا كريم وما أهانهن إلا لئيمعورتوں کی عزت وہی کرے گا جو خود عزت دار ہوگا اور ان کی اہانت اور بے عزتی وہی کرے گا جو خود بے عزت ہوگاعورت آپکی زمہ داری ہے نہ کہ محکوم! الله نے آپ کو اسکا محافظ مقرر کیا گیا ہے۔الله نے عورت کو بھی برابری عطا کی ہے، کچھ معاملات میں اگر مرد کو برتری عطا کی ہے تو کچھ جگہ عورت کو حقوق اور اختیارات دے کر رب کریم نے اسکو بھی برابر انسان کا درجہ دیا ہے۔اگر معاملات میں محرم کی شرط رکھی گئی ہے تو کسی بھی محرم کو کسی بھی صورت متعلقہ خاتون سے مشورہ کیے بلکہ اسکی رضامندی کے بغیر کوئی فیصلہ کرنے کی اجازت بھی نہیں دی۔ اگر عورت پر گھر اور اولاد کی زمہ داری رکھی ہے تو مرد کو اسکے تمام حقوق و ضروریات پوری کرنے کا زمہ دار ٹھہرایا گیا ہے اور اسکی خوشی اور عزت کا ضامن بنایا گیا ہے۔سب کچھ محض رشتے دار عورتوں کے لئے نہیں بلکہ ہر عورت کی عزت اور تکریم آپ پر لازم ہے اور ایسے ہی عورتوں پر بھی یہ لازم ہے کہ اپنی حدود میں رہ کر ہر ایک کی عزت کریں۔
بہت خوبصورتی سے لکھا ہے۔ یہ بات ہر ایک کے لیئے جان لینا بہت ضروری ہے۔ ہر وہ مرد جو صرف ان آیات کو یاد رکھتا جس میں عورت کی حدود متعین کی گئی ہے اسکو ان آیات کو پڑھنا اور یاد رکھنا بھی ضروری ہے جہاں عورت کو مقام دیا گیا ہے۔ ماشا اللہ آپ نے اسکو بہت اچھی طرح بیان کیا ہے۔ ایسے ہی لکھتی رہیں۔ اللہ اور لکھنے اور اچھا لکھنے کی توفیق دے۔ آمین❤️
ReplyDelete🤝❤️
Delete